• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ سندھ ، ایم فل کو پی ایچ ڈی میں تبدیل کرنے پر پابندی عائد

جامشورو(نامہ نگار) جامعہ سندھ جامشورو کے ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے اجلاس میں تحقیقی معیار کو مزید بلند اور قابل اسکالرز پیدا کرنے کے لیے ایم فل کو پی ایچ ڈی میں تبدیل کرنے والے عمل کو باضابطہ طور پر ختم کردیا گیا ہے۔ جامعہ سندھ کے ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹر عاشق حسین جھتیال نے ممبران کو تفصیلی بریفنگ دی۔

تازہ ترین