• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورقلندرز کرکٹ میلہ کل سے آزاد کشمیر میں سجے گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مظفرآباد میں پہلی بار کرکٹ کا میلہ منگل سےسجنے والا ہے۔

رائزنگ اسٹار لاہور قلندر کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 26 ستمبر کو مظفرآباد کے نڑول کرکٹ اسٹیڈیم میں ہورہا ہے۔

ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں شامل ہیں ۔

لاہور قلندر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف رانا نے ہفتے کو جنگ کو بتایا کہ لاہور قلندر نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت دو ماہ تک کشمیر میںاٹھاسی ہزار نوجوان کھلاڑیوں کو رجسٹرڈ کیا ۔

اس دوران نوے میل کی رفتار سے گیند پھینکنے والا بولر بھی ملا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سال لاہور قلندر نے پنجاب اور آزادکشمیر میں تین لاکھ کھلاڑی رجسٹر کئے ہیں۔ رائزنگ اسٹار کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز مظفرآباد کرکٹ ا سٹیڈیم سے کریں گے ہر ٹیم تین پول میچ کھیلے گی۔ جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل کھیلنے لاہور جائیں گی ۔رانا عاطف نے کہا کہ لاہور قلندرز رائزنگ اسٹارز کے ٹرائلز کے پہلے مرحلے میں آٹھ شہروں میں ایک لاکھ انسٹھ ہزار، نو سو35 کرکٹرز نے حصہ لیا ۔ ٹرائلز میں مجموعی طور پر ایک سو اٹھائیس کھلاڑیوں کو آٹھ ٹیموں میں منتخب کیا گیا ہے۔

تازہ ترین