• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ پانچ برسوں میں ریلوے خسار ہ مزید بڑھ گیا

اسلام آباد ( آن لائن ) گزشتہ پانچ برسوں کے دوران پاکستان ریلوے کے خسارے میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے ریلوے کو گزشتہ پانچ سالوں کے دوران مجموعی طور پر 177 ارب روپے سے زائد رقم سبسڈی مد میں ادا کی گئی ہیں۔ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران پاکستان ریلوے کی مجموعی آمدن 149 ارب جبکہ اخراجات 307 ارب سے زائد رہے۔ پاکستان ریلوے کو مجموعی طور پر ایک کھرب 77 ارب 86 کروڑ 60 لاکھ روپے سبسڈی کی مد میں اداکئے ہیں جس کے تحت مالی سال 2012 - 13 ء میں 33 ارب 36 کروڑ ساٹھ لاکھ روپے مالی سال 2013 - 14 ء میں 33 ارب 58 کروڑ روپے جبکہ مالی سال 2014 - 15 کے بعد ہر سال 37 ارب روپے سبسڈی کے طور پر ادا کئے جارہے ہیں ۔

تازہ ترین