• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام بہت جلد شہر کی حالت تبدیل محسوس کرینگے ،فاروق ستار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نےکہا ہے کہ  عوام بہت جلد شہر کی حالت تبدیل محسوس کریں گے،وہ میئر کراچی وسیم اختر کے ہمراہ مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائز لیتے ہوئے حسین آباد سے غریب آباد جانے والی سڑک کی از سر نو تعمیر و تزین و آرائش کے کاموں کا جائز لینے کے بعد گفتگو کررہے تھے،اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ شاید شہر کی حالت میں تبدیلی چاہتے ہیں لیکن سیاسی مجبوریا ں ان کے آڑے آرہی ہیں،فاروق ستار نے مزید کہا کہ اس وقت بلدیاتی اداروں کے پاس اختیار ہے نہ وسائل، لیکن ایم کیوایم نے عوام کی خدمت اور بنیا دی مسائل حل کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے اور اس ضمن میں ہم حکومت سندھ کی نا اہلی اور بے حسی کے باعث متبادل انتظامات کررہے ہیں۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےفاروق ستار نے کہا کہ ہم تمام منتخب اداروں کی کارکردگی کا جائزہ ہر چھ ماہ اور ایک سال بعدلیتے ہیں اور اس وقت بھی ایسا کیا جا رہا ہے، جائزے کے بعد کمی بیشی کو دور کیا جائے گا،میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ہم حکومت سندھ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں وزیراعلیٰ سندھ کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہری حکومت کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے ہمارے ساتھ بیٹھیں،اس شہر کا سب سے بڑا مسئلہ سیوریج کا ہے،واٹر بورڈ کے افسران سے اس سلسلے میں بات چیت کریں گے۔

تازہ ترین