• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساتویں پی ایف ڈی سی برائیڈل ویک کا کل سے آغاز ، ”جیو ٹی وی “میڈیا پارٹنر

Todays Print

لاہور (محمد ناصر) ساتویں پی ایف ڈی سی برائیڈل ویک کا آغاز ہفتے سے ہو رہا ہے یہ ایونٹ تین روز (14، 15، 16 اکتوبر) تک جاری رہے گا۔ ”جیو ٹی وی“ اس دلکش تقریب کا میڈیا پارٹنر ہے۔ برائیڈل ویک کو چار چاند لگانے کیلئے مختلف رنگوں میں دُلہن کے ملبوسات زیب تن کی ہوئی ماڈلز بھی اپنے منفرد انداز میں ریمپ پر جلوے بکھیریں گی۔ دِل چھو لینے والے خوبصورت ایونٹ میں پاکستان کے نامور فیشن ڈیزائنرز بھی اپنے ملبوسات نمائش کیلئے پیش کریں گے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے فیشن کی دُنیا سے وابستہ مختلف لوگوں ایک دوسرے سے تعاون کرنے کا بھر پور موقع ملے گا۔

واضح رہے PLBW17 موجود ہ برس کا سب سے وسیع پلیٹ فارم ہے جسے اِس بار دو مختلف سیٹس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ تین روزہ ایونٹ میں مقبول تجارتی برانڈزاور لگژری ڈیزائنز نمائش کیلئے پیش کئے جائیں گے۔ فیشن و ملبوسات کی دُنیا میں شہرت رکھنے والے علی ذیشان، فہد حسین، میشا لاکھانی، نومی انصاری، سائرہ شکیرہ، ثنا سفیناز، ثانیہ مسکاتیا، صدف فواد خان برائیڈل، شمسا ہاشوانی، شازیہ حسن ، احمد سلطان، فائزہ ثقلین، فرح اور فاطمہ، حمزہ بخاری، سارہ روحیل اصغر، طیبہ خان، شازیہ ، سحر اور زوریا دوربھی اپنے شاندار ملبوسات نمائش میں پیش کرکے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے تیار ہیں۔

پی ایف ڈی سی کی چیئرپرسن سحر سہگل نے اس ایونٹ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اِس پلیٹ فارم کی ساکھ کو یقینی بنانے کیلئے سب کو ملکر دیانتداری سے کام کرنا ہوگا تاکہ آرام دہ ماحول میں کسی کو بھی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ اُنہوں نے کہا یہ ایونٹ نا صرف فیشن کے نئے رجحانات قائم کرے گا بلکہ اسٹائل اور فیشن کے نئے تصورات کیلئے بھی ایک مستند پلیٹ فارم بنے گا۔ یہ ایسا پلیٹ فارم ثابت ہوگا جہاں جدت کے ساتھ نئے فیشن کے نئے تصورات بھی متعارف ہوں گے۔

تازہ ترین