• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ،عائشہ گلالئی کونااہل قراردینے سے متعلق انٹراکورٹ اپیل خارج

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے پی ٹی آئی کی منحرف ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کو نااہل قرار دینے سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل خارج کر دی ہے، منگل کو جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کلثوم خالق کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی تو درخواست گزار کلثوم خالق نے پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ عائشہ گلالئی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے ہیں جن کو وہ ثابت نہیں کر سکیں ، عائشہ گلالئی قومی اسمبلی کی نشست کی اہل نہیں رہی ہیں ،ڈویژن بنچ نے سنگل بنچ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے انٹرا کورٹ اپیل خارج کر دی ۔
تازہ ترین