• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم کمیونٹی فورم کے وفد کی میئر ویسٹ مڈلینڈ سے ملاقات

برمنگھم (نمائندہ جنگ)برمنگھم کمیونٹی فورم کے چیئرمین شوکت علی خان، جنرل سیکرٹری فیصل محمود، سیکرٹری اطلاعات غضنفر محمود اور چوہدری رضوان گجر کی قیادت میں وفد نے میئر ویسٹ مڈلینڈاینڈریو جان اسٹریٹ سے ملاقات کی اور برمنگھم کی کمیونٹی کے مسائل کے حوالے سے بات چیت کی، خصوصاً مسلم کمیونٹی کے مسائل کو درپیش میت اور تدفین سے جڑے ہوئے مسائل جن میں برمنگھم جیسے بڑے شہر میں سی ٹی سکینر سروس جوکہ موجودہ دور میں پوسٹ مارٹم کے متبادل 3Dاسکین سروس ہوتی ہے، اس کا نہ ہونا، کورونر، میت کی تدفین کے اخراجات کا برطانیہ کے دوسرے شہروں سے زیادہ ہونا اور برمنگھم قبرستان جو اب تقریباً قبروں سے بھرتا جارہا ہے، کا متبادل تلاش کرناہے۔ میئر اینڈریو جان نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ کورونر سے وہ رواں ہفتے ملاقات بھی کریں گے۔
تازہ ترین