• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین نے کاتالونیا کی خودمختاری معطل کرنا شروع کردی، استحصال جاری رہا تو آزادی کا اعلان کردینگے، کاتالونیا

میڈرڈ (جنگ نیوز) ہسپانوی حکومت نے کاتالونیا کی نیم خود مختارعلاقائی حکومت کے اختیارات محدود کرنے کے لیے ابتدائی اقدامات شروع کر دیے ہیں، ہسپانوی حکومت نے اس ضمن میں ہفتے کے روز کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میںآمریت کے خاتمے کے بعد پہلی مرتبہ ملکی دستور کے آرٹیکل 155 کو فعال کیا جائے گا،اسپین کی مرکزی حکومت کے پاس آئینی اختیار ہے کہ وہ غیر معمولی حالات میں کسی بھی نیم خودمختار علاقے کا براہ راست کنٹرول حاصل کر سکتی ہے،دوسری طرف کاتالونیا کی علاقائی حکومت نے کہا ہے کہ اگر میڈرڈ نے اس ریجن کا استحصال جاری رکھا تو اسپین سے آزادی کا اعلان کر دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق اسپین کی حکومت نے کاتالان لیڈر کارلیس پوگے موں کی جانب سے مذاکرات شروع کرنے اور حکومتی دباؤ کو ختم کرنے کی تازہ پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔ کاتالان رہنما نے میڈرڈ حکومت سے یہ بھی کہا ہے کہ اگر وہ مذاکراتی عمل شروع نہیں کرتی تو وہ کاتالونیا پارلیمنٹ سے درخواست کریں گے کہ آزادی کے باضابطہ اعلان کے لیے رائے شماری کی جائے۔
تازہ ترین