• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریپڈبس منصوبہ،متبادل روٹ پر قائم تجاوزات خاتمے کاحکم

پشاور(سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے بی آر ٹی منصوبے کے دوران ٹریفک کے متبادل راستوں میں تجاوزات قائم کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کردیئے ۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم کی زیر صدار ت بی آر ٹی منصوبے کے دوران متبادل ٹریفک روٹ میں تجاوزات کے بارے میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیاض شیر پا ئو، اسسٹنٹ کمشنر محمد مغیث ثنا ء اللہ، ڈا ئریکٹر پی ڈی اے جمعہ رحمان، ڈی ایس پی ٹریفک ارباب سیف اللہ، ٹرانسپورٹ سپیشلسٹ پی ڈی اے عقیل یونس اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں بی آرٹی منصوبے کے دوران پشاور میں ٹریفک کے متبادل روٹ میں قا ئم تجاوزات کے بارے میں تفصیل سے بات کی گئی جس کے بعد یہ فیصلے ہوئے کہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ز اپنے اپنے علاقوں میں ٹا ئون میونسپل ایڈمنسٹریشن اور ٹریفک پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کر تے ہوئے تمام تجاوزات کو ختم کر یں گے اور دوبارہ تجاوزات قا ئم کر نے والوں کو جیل بھجوایا جا ئے گا اور تجاوزات کو بحق سرکار ضبط کیا جائے گا۔
تازہ ترین