• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی 7اورٹیکنالوجی کے بڑے اداروں کا مذہبی انتہاپسندانہ مواد کی ’’ آن لائن ‘‘ روک تھام پر اتفاق

اسکیا، اٹلی(اے ایف پی) جی7ممالک اور ٹیکنالوجی کے بڑے اداروں بشمول گوگل، فیس بک اور ٹوئٹر نے انٹرنیٹ پر مذہبی انتہا پسندانہ مواد کے پھیلائو کو روکنے کےلئے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کےمطابق اس سلسلے میں اطالوی وزیر داخلہ مارکو منیٹی نے کہا ہےکہ آزادی کے نام پر عظیم اتحاد کی جانب یہ پہلا اقدام ہے۔ فرانسیسی وزیر داخلہ جیراڈ کولمب کاکہناہےکہ اس اتحاد کا مقصد انتہا پسندانہ مواد کو2گھنٹوں کے اندر ہٹانا یقینی بنانا ہے۔ امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے قائم مقام سیکریٹری الائنے ڈیوک کا کہناہےکہ ہمارے دشمن ایک ٹوئٹ کی رفتار سے چل رہے ہیں اور ہمیں اس کامقابلہ بھی اسی رفتار سے کرنا ہوگا۔
تازہ ترین