• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بایو میٹرک میں غیر حاضری ،42ملازمین کو وضاحتی خط جاری

ٹنڈو غلام علی(نامہ نگار) محکمہ تعلیم کی جانب سے بایو میٹرک سسٹم کے تحت بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول ٹنڈو غلام علی کے ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کی مورخہ 24.8.2017 کوغیر حاضری کی ملنے والی بایو میٹرک رپورٹ کے نتیجہ میں ڈسٹرکٹ ایڈیو کیشن آفیسر اکبر میمن کی جانب سے مذکورہ اساتذہ کے اسٹاف میں شامل 42ملازمین کووضاحتی خط جاری کردیئے ہیں۔ جنگ کی جانب سے رابطہ پرمقامی بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول کے انچارج ہیڈ ماسٹر عبداللہ سموں نے رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے بتا یا کہ مذکورہ تاریخ کو ان سمیت تمام عملہ میں شامل ملازمین موجود تھے کسی غلط فہمی پر ہم کو غیر حاضر دکھایا گیا ہے۔
تازہ ترین