• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روپے کے مقابلےمیں ڈالر،برطانوی پاؤنڈ کی قدریں مستحکم،یورو میں اضافہ

کراچی(این این آئی)اوپن کرنسی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز جمعہ کوروپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں استحکام جبکہ یوروکی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کو اوپن کرنسی میں مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید 107.20روپے اور قیمت فروخت107.40روپے پر مستحکم رہی۔اعدادوشمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں یوروکی قدر میں30پیسے کااضافہ جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید126.00روپے سے بڑھ کر126.30روپے اور قیمت فروخت127.25 روپے سے گھٹ کر127.55روپے اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کی قیمت141.25رووپے اورقیمت فروخت142.50روپے پرمستحکم رہی۔ اعدادوشمار کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید28.50اور قیمت فروخت28.75روپے اور یواے ای درہم کی قیمت خرید29.20روپے اور قیمت فروخت29.45پر مستحکم رہی۔دریں اثناء انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں ایک پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے باعث ڈالر کی قیمت خرید 105.45روپے سے بڑھ کر 105.46 روپے اور قیمت فروخت105.51روپے سے بڑھ کر 105.51روپے ہوگئی۔
تازہ ترین