• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحٰق ڈار مستعفی نہیں ہورہے، انتخابات وقت پر ہونگے، مریم اورنگزیب

Todays Print

اسلام آباد(جنگ نیوز) وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فیض آباد انٹرچینج اسلام آباد دھرنا عمران خان کی پالیسیوں کا تسلسل ہے لیکن حکومت مسئلے کا پرامن حل چاہتی ہے، ہم اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں سب کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے استعفے کے بارے میں افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا۔ پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں گزشتہ روز پاکستان اور اٹلی کے درمیان رگبی میچ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے قبل ازوقت انتخابات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی حلقوں کی حد بندیوں کیلئے آئینی ترمیم کی منظوری سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں جمہوری عمل مستحکم ہورہا ہے، آج ملک کی معاشی صورتحال2013 ء کے مقابلے میں کہیں بہتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ حکومت کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ امن وامان کی مجموعی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر توجہ دے رہی ہیں تاکہ ملک کے مثبت تشخص کو فروغ دیا جاسکے۔

تازہ ترین