• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پاکستان کو کرپشن سے جو نقصان پہنچا ہے وہ ناقابل تلافی ہے، انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے کرپشن کے دفاع کے حوالے سے دئیے گئے بیان پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ بنگلہ دیش نے اپنے ملک میں بدعنوانی اور اس میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن لے کر ہی ترقی کا سفر شروع کیا، پاکستان میں پہلی بار بدعنوان افراد، سیاست دانوں، حکمرانوں، افسران کے خلاف کارروئی کی گئی ہے تو اس پر اس میں ملوث افراد بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں،اب وقت آگیا ہے کہ ملک کو کرپٹ لوگوں سے مکمل طور پر پاک کیا جائے۔
تازہ ترین