• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوٹکی،کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن،7،مسروقہ بھینسیں برآمد

گھوٹکی(نامہ نگار) پولیس کا کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن 7مسروقہ بھینسیں برآمد 6 مشکوک افراد گرفتار مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی گھوٹکی مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر گھوٹکی کے کچے کے علاقے چھ بلاک پر ڈی ایس پی گھوٹکی محمد ایوب مہر ، ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن عبدالمجید آرائیں کی قیادت میں ضلع گھوٹکی کی مختلف تھانوں کی پولیس کا کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کے دوران چوری ہونے والی7 بھینسیں برآمد کرکے 6 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے خلاف تھانہ اے اسیکسن گھوٹکی میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ ایس ایچ او کے مطابق گرفتار مشکوک افراد سے تفتیش جاری ہے واضح رہے کہ کچھ روز قبل گاؤں زمان پٹھان کے رہائشی ساجد آرائیں کے گھر سے ڈاکو7 بھینسیں چوری کرکے لے گئے تھے۔
تازہ ترین