• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیوایم کے الزامات، کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہیں،پی پی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پی پی پی حیدرآباد کے سیکریٹری اطلاعات احسان ابڑو نے ایم کیوایم کی جانب سے پیپلز پارٹی پر الزامات لگانے کو کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ پچھلے 30 سال سے حیدرآباد کے سیاہ و سفید کی مالک ہے،2008 کے انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی اہم وزارتوں میں حصہ دار تھی، پچھلے دو سالسے حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی میئرشپ انتہائی بھاری اکثریت کے ساتھ متحدہ کے پاس ہے پھر بھی پیپلزپارٹی پر الزام تراشی کا مطلب صرف عوام کو گمراہ کرنا اور نااہلیت اور بدترین کرپشن پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے،میئر کو عوام کی تکالیف اور مشکلات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آڈٹ رپورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کے میئر، میونسپل کمشنراور سینئر لینڈ ڈائریکٹر سمیت چہیتے افسران کی لوٹ مار، اربوں روپے کی بندر بانٹ، شہری اثاثوں کی کوڑیوں کے مول فروخت، ناکارہ نااہل نچلے گریڈ کے ملازمین کی خلاف ضابطہ اعلی عہدوں پر تعیناتیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے ۔انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد شہر کی تباہی اور بربادی کے ذمہ دار میئر حیدرآباد،میونسپل کمشنر ، سینئر لینڈ ڈائریکٹر اور انکے دیگر چہیتوں کی کرپشن اور لوٹ مار کا نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دیا جائے۔
تازہ ترین