• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقی باکسر نے 11 سیکنڈ میں حریف کو ناک آئوٹ کردیا

لندن ( جنگ نیوز) جنوبی افریقی باکسر زولانی ٹیٹ نے صرف 11 سیکنڈ میں حریف پلیئر سیبونیسو گونیا پر تابڑ توڑ حملے کر کے ورلڈ چیمپئن شپ فائٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی ۔ سیبونیسا گونیا ٹیٹ کے ہم وطن ہیں ۔ ٹیٹ نےحریف باکسر پر کھیل شروع ہونے کے 5 سیکنڈ میں ہی قابو پا لیا تھا ۔ جبکہ ریفری نے چھ سیکنڈبعد ہی کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا جب انہیں پوری طرح گونیا کی شکست کا یقین ہو گیا تھا۔ باکسنگ کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے ۔ اس سے قبل 1994 میں ڈینئل جیمینز نے ہیرالڈ گیئر کو صرف 17 سیکنڈ میں کھیل ختم کرنے پر مجبور کر دیا تھا ۔
تازہ ترین