• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زخمی طالبات کے علاج میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، ریحان ہاشمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ زخمی طالبات کا بہترین علاج کیا جائے اس سلسلے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ۔وہ عباسی شہیداسپتال ناظم آباد میں گزشتہ روز ناردن بائی پاس پر اسکول وین الٹنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والی طالبات کی عیادت کر رہے تھے ۔ اس موقع پر چیئرمین ریحان ہاشمی نےاسپتال انتظامیہ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ہدایت کی کہ زخمی طالبات کا بہترین کے علاج کیا جائے علاج میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ریحان ہاشمی نے فرداََ فرداََ زخمی ہونے والی طالبات سے انکی خیریت دریافت کی اس موقع پر انہوں طالبات کی ہمت بندھاتے ہوئے کہا کہ حادثات زندگی کا حصہ ہیں ہمیں ہرحال میں مشکلات کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنا چاہیے جو قومیں مشکلوں کا سامنا کرتی ہیں وہ ہی قومیں ترقی بھی کرتی ہیں انہوں نے حادثہ میں زخمی ہونے والی طالبات اور ان کے اہلِ خانہ کواپنی اور اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ طالبات کے علاج میں ماہر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو متعین کیا گیا ہے تاکہ طالبات جلد از جلد صحت یاب ہوکر دوبارہ اپنی عملی زندگی کا آغاز کرسکیں اس موقع پر انہوں نے حکومت سند ھ سے بھی مطالبہ کیا کہ دن کے اوقات میںشہرِ کراچی میں ہر قسم کے ہیوی ٹرانسپورٹ کے داخلے کو سختی سے روکا جائے اور شہریوں کی قیمتی جانوںسے کھیلنے والے ناتجرہ کار ڈرائیورز کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔
تازہ ترین