• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام دینی جماعتوں کوایک پلیٹ فارم پر متحد کررہے ہیں،اسد بھٹو

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق رکن قومی اسمبلی اسد اللہ بھٹو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کی تیاریاں کررہی ہیں، دینی جماعتیں بھی صف بندیاں کررہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں کیمپوں اور شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رابطہ عوام مہم کے کیمپ زون وسطی کے زیر اہتمام ضلعی کونسل کے سامنے اورزون لطیف آبادکاکیمپ لطیف آباد نمبر 7 میں قائم کیا گیا تھا۔ نائب امیر جماعت اسلامی نے ان کیمپوں کا دورہ کیا اور کارکنان و شہریوں سے خطاب کیا بعدازاں دکانداروں اور راہ گیروں کو جماعت اسلامی کا پیغام دیا اور انھیں جماعت اسلامی میں شمولیت کی دعوت دی۔ اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ کرپشن کے خلاف کامیابی ہماری جدوجہد کا نتیجہ ہے، بدعنوان عناصر جلدکیفر کردار تک پہنچیں گے‘ ہمارے پاس ملک کو جدیداسلامی فلاحی ریاست میں بدلنے کاوژن ہے اگلاسال انتخابات کا سال ہے، عوام نے باری باری سب کو آزمایا ہے، اب وہ ہماری جانب دیکھ رہے ہیں، جماعت اسلامی 2018سے قبل تمام دینی جماعتوں کوایک پلیٹ فارم پر متحدکررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی و سینیٹر سراج الحق امانت ودیانت کااستعارہ بن چکے ہیں۔
تازہ ترین