• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکہ کی شادی کی70ویں سالگرہ، شاہی جوڑے نے جشن نجی ڈنر میں منایا

لندن (نیوز ڈیسک) ویسٹ منسٹر ایبے پر ملکہ کی شادی کی70ویں سالگرہ گزشتہ روز منائی گئی۔ اس جشن کو منانے کے لیے چرچ کی گھنٹیاں تین گھنٹے سے زائد وقت تک بجائی گئیں۔ جوڑے نے یہ جشن ونڈ سر کیسل میں ایک نجی ڈنر میں منایا۔ ملکہ ایلزبتھ پہلی برطانوی مونارک ہیں جنہوں نے اپنی شادی کی پلاٹنیم سالگرہ منائی۔ ملکہ نے اس موقع پر کریم کلر کا لباس زیب تن کر رکھا تھا جوکہ ان کی گزشتہ15سال سے ڈریس ڈیزائنر انجیلا کیلی نے تیار کیا تھا۔ ان کا طلائی ’’سکریب‘‘ بروچ شہزادہ فلپ نے1966ء میں گفٹ کیا تھا۔ جب شادی ہوئی تو ملکہ کی عمر21سال اور ڈیوک کی عمر26سال تھی جوکہ رائل نیوی میں سیلر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے تھے۔ 1947ء میں ونسٹن چرچل نے اس رنگا رنگ تقریب میں شرکت کی۔ شاہی جوڑا اپریل میں اپنے چھٹے گریٹ گرانڈ چائلڈ کا خیرمقدم کرے گا۔ سالگرہ کی تقریب کے لیے ملکہ کے نئے پورٹریٹس جاری کیے گئے تھے۔
تازہ ترین