• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد دھرنے میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام‘مشکوک موٹرسائیکل سوارگرفتار‘2 کلو بارودی مواد برآمد

اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد پولیس نےفیض آباد انٹرچینج پر مذہبی جماعت کے دھرنے میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے فیض آباد کے قریب سے 2کلو بارودی مواد سمیت مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوارشخص دھماکا خیز مواد دھرنے کی طرف لے کر جارہا تھا۔

جس کے قبضے سے 492ڈیٹو نیٹرز، 196ایکسپلوسیواسٹکس اور 300میٹر تاربرآمد کر لی۔پولیس کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت سیف الرحمان کے نام سے ہوئی جو بٹ خیلہ کا رہائشی ہے جسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین