• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج پاکستان پہلے کی نسبت زیادہ پرامن، خوشحال اور روشن ہے، شہباز شریف

لاہور( نمائندہ جنگ)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج پاکستان پہلے کی نسبت کہیں زیادہ محفوظ، پرامن ، خوشحال اور روشن ہے،ہماری ٹھوس اقتصادی پالیسیو ں کے باعث ملک ترقی کی شاہراہ پر ٹیک آف کر چکا ہے، ناکام سیاسی عناصر نے ہمیشہ عوام میں مایوسی پھیلانے کی کوشش کی لیکن ہم نے دھرنوں اور لاک ڈائون کے باوجود ترقی کے سفر کو آگے بڑھایا ہے،جھوٹ کی منفی سیاست عوام میں اپنی ساکھ کھو چکی ہے، آئندہ الیکشن بھی کارکردگی کی بنیاد پر جیتیں گے۔

انہوں نے ان خیالا ت کا اظہار منتخب نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ ملک کی تاریخ مسلم لیگ (ن) کی خدمت کی سیاست کی گواہ ہے اور ہم نے ملکی و بین الاقوامی چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دی ہیں۔ آج ان پالیسیوں کے مثبت نتائج قوم کے سامنے ہیں۔ ٹھوس پالیسیوں کے باعث ملک بہتری کی جانب رواں دواں ہے۔ ہماری مخلصانہ کاوشوں کے باعث توانائی بحران اور دہشت گردی جیسے چیلنجز پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا ہے اور آج ملک میں لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ دہشت گردی کے ناسور کا بھی بہت حد تک خاتمہ کردیاگیا ہے۔

تازہ ترین