• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، نامحرم لڑکی سے ملاقات پر لڑکا گرفتار

ریاض(جنگ نیوز)سعودی پولیس نے چھپ کر نامحرم لڑکی سے ملاقات اور بات کرنے پر لڑکے کو گرفتار کرلیا ہے، عرب میڈیا کے مطابق رواں ہفتےسوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک لڑکا دیوار کے پیچھے لڑکی سے ملاقات کررہا تھا۔واقعہ کے بعد کچھ ہی دنوں بعد پولیس نے لڑکے کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ طائف شہرمیں پیش آیا ۔ ویڈیو میں نظر آنے والا لڑکا ریسٹورنٹ کا ملازم اور لڑکی اسکول کی طالبہ ہے، لڑکے نے کھانے کے وقفے کے دوران لڑکی سے ملاقات کی ،سعودی پولیس کے مطابق لڑکے کو گرفتار کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور قانون کے مطابق سزا دی جائیگی کیونکہ یہ سعودی معاشرے اور قانون کیخلاف ہے۔

تازہ ترین