• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف سیاسی جماعتوں کا نادراکے خلا ف مظاہرہ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے نادراکے خلا ف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین پلے کارڈزو بینراٹھائے نادرا کی جانب سے غیر مقامی افراد کو شناختی کے اجراءکے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔ مظاہرے میں سندھ ترقی پسند پارٹی،عوامی جمہوری پارٹی اور سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے کارکنوں اور رہنماؤں نے شرکت کی، اس موقع پر مقررین کا کہناتھاکہ نادرا کی جانب سے غیر مقامی افراد کو قومی شناخت جاری کرکے مقامی افراد کے حقوق سلب کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نےکہا کہ نادرا کا کرپٹ عملہ سادہ لوگوں کو مختلف پیچیدگیوں میں الجھارہاہے لیکن رشوت کے عوض غیر مقامی افراد کو شناختی کارڈکا اجراءکررہاہے جس کی بھر پورمذمت کرتے ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ معاملے کانوٹس لیاجائے اور غیر مقامی افراد کو غیر قانونی طریقے سے شناختی کارڈزکے اجراءکا نوٹس لیاجائے۔
تازہ ترین