• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھتہ وصولی کاالزام، چیئرمین یونین کونسل 6کی ہائیکورٹ طلبی

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے بھتہ وصول کرنے کےالزام کی درخواست پر چیئرمین یونین کونسل نمبر6ملتان کوذاتی طورپراورایس ایچ اوبی زیڈ سے21 دسمبرکو جواب طلب کرلیاہے، فاضل عدالت میں سادات کالونی بوسن روڈکے رہائشی وسیم اصغر نےدرخواست دائر کی تھی کہ درخواست گذارنے علاقہ میں سپرسٹورقائم کررکھاہے اور چیئرمین یونین کونسل نمبر6 قیصرگجراس سے ہرماہ 10 ہزارروپے بھتہ وصول کرتاہےاوربھتہ ادانہ کرنے پر دکان مسمارکرنے کی دھمکیاں دے رہاہے اورایک ماہ بھتہ نہ دینے پریکم نومبرکو3 ساتھیوں کے ہمراہ آکر زبردستی 55ہزارروپے کا چھین لے گیا۔
تازہ ترین