• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگلات کی کٹائی وجنگلی حیات کابے دریغ شکارتشویشناک ہے

کوئٹہ (پ ر)قاضی ولی محمد موسیٰ خیل شہید ایجوکیشنل اینڈ کلچر ل سوسائٹی اورشہید کریم بخش باکسر سپورٹس آرگنائزیشن کے عہدیداروں اور ممبران شیرمحمد لونی کیپٹن قدرت اللہ بلوچ سید محمد کاکڑ بسم اللہ خان نادرشاہ باکسر نور احمدیوسفزئی میر احمد بنگلزئی ملک منیر بلوچ محمد اعظم بٹ شاہد رضا اور ساتھیوںنے ایک مشترکہ بیان میں بلوچستان میںجنگلات کی کٹائی جنگلی حیات کے بے دریغ شکار اور بڑھتی ہوئی ماحولیات آلودگی پرتشویش کااظہار کرتے ہوئےاس کی روک تھام کے سلسلے میں ٹھوس اور موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت جنگلات اور جنگلی حیات کی بقاء کو شدید خطرات درپیش ہیں جو ہرذی شعور انسان اورشہری کے لئے فکر کا باعث ہے انہوں نے کہا کہ دلبند کچھی بولان ژوب ڈویژن چاغی اور دیگر علاقوں میں جنگلات کی کٹائی اور جنگلی حیات کے شکار پرپابندی عائد کی جائے اوراس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے کیونکہ یہ ہمارے پاس آنے والی نسلوں کی امانت ہیں جس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ خوبصورت اور پرفضا مقامات اوروہاں پر موجود صاف پانی کو آلودگی سے بچانے اور ان مقامات پر پلاسٹک کے استعمال پر پابندی بھی وقت کی اہم ضرورت ہے حکومت کے ساتھ ساتھ شہریوں پر بھی اس سلسلے میں اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
تازہ ترین