• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنڈنگ کیس، وکیل پی ٹی آئی کی عدم پیشی پر چیف الیکشن کمشنر کا اظہار برہمی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)الیکشن کمیشن میں پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت میں پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور منگل کو بھی پیش نہ ہوئے، چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 16 جنوری کو پی ٹی آئی کے سیکرٹری فنانس کو طلب کر لیا انہوں نے کہا کہ المیہ ہے یہاں قانونی نہیں سیاسی باتیں کی جاتی ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں کیس کی سماعت میں درخواست گزار اکبر ایس بابرنے استدعا کی کہ ہائی کورٹ کے سٹے کا جب تک تحریری آرڈر نہ آئےآپ سماعت جاری رکھیں ،چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے وکیل ثقلین حیدر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اختیار سماعت کو چیلنج کر کے ڈیڑھ سال ضائع کیا،آپکے بہت مشہور وکیل نے الیکشن کمیشن کا دائرہ کار ہی چیلنج کر رکھا ہے،الیکشن کمیشن نے سماعت 16جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری مالیات سردار اظہر فاروق کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔
تازہ ترین