• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کا50واں سیشن ،حکومت دبائو میں، چوتھی بار کارروائی ملتوی کرنا پڑی

اسلام آباد ( رانا غلام قادر) قومی اسمبلی کے 50ویں سیشن میں حکومت مسلسل اپوزیشن کے دبائو میں ہے اورمنگل کے روز مسلسل چوتھی مرتبہ کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس کی کارروائی ملتوی کرنا پڑی۔کورم پورا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن وفاقی وزرا ء اور وزر ائے مملکت کی اکثریت اجلاس سے غائب رہتی ہے ۔ خود وزیر اعظم بھی نہیں آتے اسلئے کورم کا مسلہ بنا ہوا ہے۔ کورم ٹوٹنے کی وجہ سے ایجنڈا نامکمل رہ جا تا ہےاور ممبران کی محنت ضا ئع ہوتی ہے۔ منگل کے روز بھی فاٹا اصلاحات بل کو ایجنڈے سے نکالنا ہاٹ ایشو رہا، شیخ آ فتاب نے یقین دہانی کرائی کہ وزیر اعظم جمہ کی صبح پار لیما نی لیڈرز کا اجلاس بلائیں گے لیکن پھر بھ اپوزیشن نے واک آئوٹ کیا۔ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ جب اپوزیشن لیڈر نے حکومت پر تنقید کی تو مسلم لیگ ن کی طاہرہ اورنزیب نے برجستہ تبصرہ کیا کہ بات تو سچ ہے ۔ اپوزیشن ممبران نے ڈیسک بجائے اور طرح لگائی کہ مگر بات ہے رسوائی کی، شیخ آ فتاب کو خورشید شاہ نے کہا کہ حکومتی رکن بھی ہماری بات کو مان رہے ہیں۔
تازہ ترین