• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبزی وفروٹ منڈی میں دکانوں پر قبضے کے خلاف 2 مقدمات درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سبزی وفروٹ منڈی میں قبضہ مافیا کی سرگر میوں کا صوبائی وزیر زراعت و داخلہ سہیل انور سیال کی جانب سے سخت نوٹس لینے کے بعد مارکیٹ کمیٹی نے قبضہ کے خلاف دو مقدمات درج کرادئیے ہیں ،سبزی وفروٹ منڈی میں تجاوازت کے خلاف آپریشن کرنے پر مارکیٹ کے وائس چیئر مین آصف خان کے خلاف قبضہ مافیا نے مہم شروع کردی ہے اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران و عملے کو ہراساں کیا جارہا ہے ، ایف آئی آر میں نامزد قبضہ مافیا کے لوگوں کو پولیس تلاش کررہی ہے ،مارکیٹ کمیٹی کے وائس چیئر مین آٖصف احمد نے اس سلسلے میں جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجاوازت کے خلاف مہم پر میرے خلاف قبضہ مافیا سرگرم ہوگئی ہے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سبزی وفروٹ منڈی میں آپریشن جاری رکھنے میں مارکیٹ کمیٹی کو سپورٹ کیا جائے۔
تازہ ترین