• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی سیپک ٹاکرا،پاکستانی ٹیمیں ریگو اور ہوپس ایونٹ سے باہر

بنکاک، تھائی لینڈ (شکیل یامین کانگا/ نمائندہ خصوصی) پاکستان کی مینز اور ویمنز ٹیمیں عالمی سیپک ٹاکرا چیمپئن شپ کے ریگو اور ہوپس ایونٹ میں میڈلز کی دوڑ سے باہر ہوگئیں۔ چیمپئن شپ کے دوسرے روز سوئٹزر لینڈ نے مینز ٹیم کو اسٹریٹ سیٹس جبکہ خواتین کی ٹیم کو ملائشیا نے دو صفر اور جنوبی کوریا نے بھی دو صفر سے شکست دی ۔ پہلے میچ میں پاکستان کی جانب سے کپتان ریحانہ آصف، مریم بٹ اورآرزوخان نے عمدہ کھیل پر تماشائیوں سے داد وصول کی۔ اگرچہ پاکستانی خواتین کھلاڑیوں نے سابق عالمی چیمپئن جنوبی کوریا کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بیسٹ آف تھری کے دوسرے سیٹ میں حیران کن کھیل پیش کیا لیکن مخالف ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑیوں نے فائٹ بیک کرتے ہوئے قومی ٹیم کو شکست دی۔ مردوں کے مقابلوں میں پاکستان کو ریگو ایونٹ میں سوئٹزر لینڈ نے دو صفر سے زیر کرکے کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر کیا۔ پاکستان کی مردوں اور خواتین ٹیم ایونٹ کے تیسرے دن بدھ کو پاکستانی کی خواتین ٹیمیں ویمن ڈبلز میں نیپال اور ایران کے خلاف دو میچز جبکہ مینز کی ٹیمیں جرمنی اور بیلجیم کے مدمقابل ہوں گی۔
تازہ ترین