• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک حملہ داعش پر حملوں کے جواب میں کیا،گرفتار ملزم

واشنگٹن(نیوزڈیسک)نیو یارک میںواقع بس ٹرمینل پر  حملہ داعش پر حملوں کےجواب میں کیا گیا ہے ۔غیر ملکی ذرا ئع کے مطا بق خودکش بمبار عقائد اللہ نے تفتیشی پولیس کو بتایا کہ وہ یورپ میں کرسمس پر ہونے والے دہشت گرد حملوں سے متاثر تھا اور پورٹ اتھارٹی بس ٹرمینل کی سب وے کی دیواروںپر کرسمس کے پوسٹرز دیکھ کر اس نے حملے کے لیے اس جگہ کا انتخاب کیا۔نیو یارک ٹائمز کے مطابق حملہ آور عقائد اللہ کا کہنا ہے کہ مجوزہ حملے کا محرک شام اور دیگر جگہوں پر داعش کو اہداف بنا کر کئے جانے والے امریکی فضائی حملے ہیں۔
تازہ ترین