• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے 700ارب ڈلرکے دفاعی بجٹ بل پر دستخط کردیئے

 واشنگٹن(اے این این)امریکی صدر ٹرمپ نے 700 ارب ڈالر کے دفاعی پالیسی بل پر دستخط کر دیئے۔ نیشنل دفاعی اتھرائزیشن بل کے مطابق پاکستان کیلئے 70ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔وائٹ ہائوس میں ہونے والی تقریب میں اعلی فوجی افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سات سال بعد امریکی فوج کی قوت میں اضافہ کر رہے ہیں، بل امریکی فوج کو مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اب یہ کانگرس کی ذمہ داری ہے کہ بل جلد پاس کرے۔
تازہ ترین