• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈارکی خدمات پر ان کی تذلیل نہیں، میڈل ملنا چاہئے، نام ای سی ایل میں ڈالنے کا جائزہ لے رہے ہیں، احسن اقبال

اسلام آباد( نمائندگان جنگ / نیوز ایجنسیز) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں تیز تر ترقی، خوشحالی کیلئے سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل پیشگی شرط ہے، 70؍ سال سے پاکستان سیاسی افراتفری کی زد میں رہا، ملک اب مزید دھرنوں کا متحمل نہیں ہوسکتا اپوزیشن کے منہ کو خون لگا ہوا ہے جو بغیر کسی نظریے کے اکٹھے ہورہے ہیں ، پاکستانی کرنسی ایڈجسٹمنٹ ہوئی ، ڈالر کی قیمت سے معیشت کوکوئی خطرہ نہیں ،اسحاق ڈار پر جس طرح کیسز چل رہے ہیں اس سے پاکستان کا امیج متاثر ہوا ، انہوں نے پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا تھا ، اسحاق ڈار کی خدمات پر ان کی تذلیل نہیںمیڈل ملنا چاہئے ، ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے رہےہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان سوسائٹی آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے 33؍ ویں سالانہ اجلاس و کانفرنس اور ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر یو این ڈی پی کے اشتراک سے کرپشن کے خلاف متحد کے عنوان سے منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاہے کہ ملک میں تیز تر ترقی، خوشحالی کیلئے سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل پیشگی شرط ہے، 70؍ سال سے پاکستان سیاسی افراتفری کی زد میں رہا، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے پاکستان معاشی، سماجی، سائنسی اور ٹیکنالوجی کے میدانوں میں ترقی کے راستے پر گامزن نہ ہو سکا، موجودہ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی ترجیحات کا ازسرنو تعین کیا اور ملک میں معاشی استحکام کے لئے اقدامات کئے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ آئین کے مطابق نگران حکومت کو قبول کریں گے۔ پاکستان میں کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی کا امن کسی کو خراب نہیں کرنے دیں گے، انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے سیاسی جماعتوں کو کراداراداکرنا چاہیے۔
تازہ ترین