• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھکر اور سرگودھا سے 21 دہشت گرد اور انکے سہولت کار گرفتار

راولپنڈی(صباح نیوز)پنجاب پولیس اور حساس اداروں نے کارروائیوں کے دوران 21 دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کر لیا ۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ملک دشمن فسادیوں کیخلاف پاک فوج نے ایک اور کارروائی کی ہے پنجاب کے شہر بھکر اور سرگودھا میں پنجاب پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائیوں کے نتیجے میں 21 دہشتگرد اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر بلوچستان کے علاقے لہری اور تہری میں کارروائی کی گئی۔ گرفتارافراد کے قبضے سے ٹینک شکن گولے سمیت بھاری تعداد میں مختلف نوعیت کا اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
تازہ ترین