• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان جوڈیشل کمپلیکس میں سہو لتو ں کی عدم فراہمی کیخلاف مقدمات کابائیکاٹ کردیا

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ملتان میں جوڈیشل کمپلیکس میں سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف وکلا کے احتجاج پر ان کے خلاف مقدمات کے اندراج پر سندھ بار کونسل کی اپیل پر ڈسٹرکٹ بار کے وکلا نے سیشن وسول کورٹ میں عدالتی کاروائیوں کابائیکاٹ کردیا‘تاہم ہائی کورٹ بار میں بائیکاٹ نہیں ہوا‘سیکڑوں مقدمات ملتوی کردیئے گئے ۔تفصیلات کے ملاقت ملتان میں نیو جوڈیشل کمپلیکس میں سہولیات کی عدم فراہمی پر وکلا نے شدید احتجاج کیاتھا جس کے بعد ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے تھے۔ سندھ بار کونسل نے ملتان کے وکلا پر مقدمات کے اندراج کے خلاف جمعہ کو سندھ بھر میں عدالتوں کے بائیکاٹ کی اپیل کی تھی ۔ جمعہ کو زیرسماعت مقدمات ملتوی کرکے نئی تاریخیں دیدی گئیں۔
تازہ ترین