• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سافکو اور آکسفیوکے تعاون سے تعارفی پروگرام

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سافکو اور آکسفیوکے تعاون سے آج ایک روزہ تعارفی پروگرام " با اختیار عوام‘ منصفانہ نظام " کے عنوان سے ڈسٹرکٹ بار کونسل حیدرآباد میں منعقد کیا گیا۔ جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن بار کونسل حیدرآباد کے صدر ایڈووکیٹ امداد انڑ‘جوائنٹ سیکریٹری ڈسٹرکٹ بار کونسل حیدرآباد کاشف فیاض بھٹو ‘ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ریحانہ انجم‘ سینئرایڈووکیٹ ہائی کورٹ غلام نبی جروار‘ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ مزمل خان بگھیو‘ سافکو کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سید سجاد علی شاہ اور پروجیکٹ منیجرسافکو ندا لاڑک نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سافکو کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سید سجاد علی شاہ نے تھر کے لوگوں کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تھر کے مکینو ںکو فوری انصاف کی فراہمی اور قانونی پیچیدگیوںسے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ وکلا برادری اس ضمن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے ۔
تازہ ترین