• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصمہ قتل کیس، خیبر پختونخوا کی سیاسی فضاء میں ہلچل، حکومت کو 3دن کی ڈیڈلائن

Todays Print

پشاور(نمائندہ جنگ) سانحہ قصور کے بعد مردان میں ننھی پری عاصمہ کے بہیمانہ قتل اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جنسی زیادتی کی تصدیق کے بعد خیبر پختونخوا کے سیاسی حلقوں میں ہلچل اور عوام میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، سانحہ مردان کیخلاف مسلم لیگ ن نے صوبائی اسمبلی میں قرار داد ، پیپلز پارٹی نے تحریک التوا جمع کرادی ہے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی نے کل معاملہ پار لیما نی سطح پر اٹھانے کا اعلان کیا ہے اور صوبہ کی ’’مثالی پولیس‘‘ سے مجرموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ سانحہ قصور پر سیاست کرنے والے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اپنے گھر( خیبر پختونخوا) کی کوئی خبر ہی نہیں جہاں معصوم بچی کیساتھ ظلم عظیم کے مرتکب مجرم کھلے عام پھر رہے ہیں، ضلع مردان کے علاقہ گجر گڑھی میں اتوار کے روز کھیتوں سے چار سالہ معصوم بچی عاصمہ کی لاش ملی تھی جس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کیساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہونے پر صوبہ کے عوام میں انتہائی تشویش کی لہر پھیل گئی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سردار اورنگزیب نلوٹھا نے صوبائی اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کی مثالی پولیس گناہ عظیم کا ارتکاب کرنے والے گھناؤنے مجرموں کو گرفتار کرنے کی بجائے ایف آئی آر کے اندرج میں بھی لیت و لعل سے کام لے رہی ہے اس لئے لیگ ن صوبائی حکومت کو تین دن کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے خبردار کرتی ہے کہ اگر تین دنوں میں مجرموں کو گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک کا آغا ز کیا جائیگا۔

تازہ ترین