• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای اوبی آئی ملازمین پنشن کیس، آئندہ کسی فریق کو التوانہیں دیاجائیگا،سپریم کورٹ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے ای اوبی آئی کے سابق ملازمین کی پنشنوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ آئندہ کسی فریق کو التوانہیں دیا جایگا۔ جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے بدھ کے روز کیس کی مختصر سماعت کی تو اٹارنی جنرل عدالت میں موجود نہ تھے،جس پر عدالت نے ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کیس کی مزیدسماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی جبکہ جسٹس عظمت سعیدنے ریمارکس دیئے کہ آئندہ کسی فریق کو التواء نہیں دیں گے،آئندہ سماعت پر تمام فریقین کے وکلاء حاضر ہوں۔ انہوں نے ازراہ تفنن مزید کہاکہ ادھارمانگ کرشرمندہ نہ ہوں۔
تازہ ترین