• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوری مستقل کیا جائے،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ملازمین کا مطالبہ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ملازمین نے مستقلی کے لئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر ملازمین نے کہا کہ سیہون ڈولپمنٹ اٹھارٹی کے380 ملازمین کو مستقل کردیا گیا ہے مگر ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔ اپنے فرائض احسن طریقے سےانجام دینےکے باوجود مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جارہا جو باعث افسوسہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور مستقل کرکے بے چینی ختم کی جائے ۔
تازہ ترین