• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اورشیخ رشید کے حوالے سے میرا بیان غلط شائع کیاگیا،اعجازجاکھرانی، جمعہ کو شائع کی گئی خبر کی وضاحت

Todays Print

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی اعجازحسین جاکھرانی نے جمعہ کے روز قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پروضاحت کی کہ روزنامہ جنگ میں ان سے منسوب یہ بیان غلط شائع ہوا ہے کہ میں شیخ رشید اور عمران خان پر لعنت بھیجتا ہوں۔ انہوں نے مؤقف اختیا رکیاکہ جو بات میں نے کہی تھی میں اب بھی اس پر قائم ہوں ۔ میں نے یہ کہا تھا کہ شیخ رشیداحمد اورعمران خان نے اسمبلی پر لعنت بھیجی ہے وہ خود بھی اسمبلی کے ممبرہیں اسلئے اس طرح انہوں نے خود اپنے اوپرلعنت بھیجی ہے۔ انہوں نے ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی سے کہا کہ میں آپ کے توسط سے کہتا ہوں کہ میرے بیان کی وضاحت شائع کی جائے۔ ادارہ جنگ نے وضاحت کی ہے کہ اعجاز حسین جا کھرانی کی خبر کے متن میں یہ بات نہیں ہے جس پر انہوں نے اعتراض کیا ہے البتہ سہواً سرخی میں یہ الفاظ ان سے منسوب ہوگئے جس سے غلط فہمی نے جنم لیا ۔ ادارہ اس غلطی پر افسوس کا اظہار کرتا ہے اور غلطی کے ذمہ دار کارکن کیخلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

تازہ ترین