• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستار کا وزیراعلیٰ اور وزیرداخلہ سندھ کے استعفے کا مطالبہ

Todays Print

کراچی(این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے نقیب اللہ محسود کے ماورائے عدالت قتل پر اپوزیشن جماعتوں کو وزیراعلیٰ ہائوس کے گھیرائو کی دعوت دیتے ہوئے وزیراعلی سندھ اور وزیر داخلہ سے بھی استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ نقیب اللہ محسود کا قتل پہلا ماورائے عدالت قتل نہیں، اس سے قبل بھی اسی طرح کے اقدامات ہوتے رہے ہیں، صرف رائوانوار کیخلاف کارروائی نہیں ہونی چاہیے بلکہ وزیراعلی سے بھی استعفی کا مطالبہ کرنا چاہیے۔

تازہ ترین