• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات میں 2 افراد ہلاک 2 زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق درخشاں کے علاقے سی ویو پر 2موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 2افراد شدید زخمی ہو گئے ،جن کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پرایک شخص نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ دیا ،پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفی کی شناخت 30سالہ مہربان خان کے نام سے کی گئی ہے،شیر شاہ میں تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار 2نوجوان شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر عباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک نوجوان نے دم توڑ دیا، پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفی کی شناخت 17سالہ عقیل ولد شکیل اور زخمی کی صابر ولد نبی بخش کے نام سے ہو ئی ۔
تازہ ترین