• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سماجی ترقی میں اہم کردار، ہاشو گروپ کو تین ایوارڈز سے نواز اگیا

 اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر ) سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے پر ہاشو گروپ کو کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبلٹی( سی ایس آر) کے تین ایوارڈ ز سے نواز ا گیا، ایوارڈزماحولیات اور صحت کیلئے نیشنل فورم اور سی ایس آر کلب کے زیر اہتمام منعقدہ 10ویں سالانہ انٹرنیشنل کانفرنس میں دیئے گئے ، اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان مہمان خصوصی تھے ، ہاشو گروپ کو کمیونٹی ڈویلپمنٹ ، سروسز، ووکیشنل ٹریننگ اور تعلیم و سکالرشپ کے شعبوں میں بہترین کردار پر تین ایوارڈز دیئے گئے ،ہاشو فائونڈیشن کی کنٹری ڈائر یکٹر اور سی ایس آر گروپ ہاشو گروپ کی نائب صدر عائشہ خان نے ہاشو گروپ کی نمائندہ کے طور پر وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب اور وزیر پیٹرولیم جام کمال خان سے یہ ایوارڈز وصول کیے ، علاوہ ازیں ہاشو گروپ کے تعاون سے سی ڈی اے نے وائلڈ لائف آگاہی کے حوالے سے مرغزار چڑیا گھر اسلام آباد میں تقریب منعقد کی ، اس میں دفاع، سیاحت ، قومی ورثہ سمیت دیگر شعبوں سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،ہاشو گروپ کی جانب سے نائب صدر آپریشنز حسیب گردیز ی نے شرکت کی اور وائلڈ لائف کے تحفظ کے لیے کوششوں کو سراہا ،سی ڈی اے کے ایگزیکٹو ڈی جی انوائرمنٹ ثنااللہ امان نے اعلان کیا کہ اس منصوبے کے لیے ایف 6/3اسلا م آباد کا پارک ہاشو گروپ کے حوالے کیا جائیگا ، دریں اثنا سی ڈی اے نے ہاشو گروپ کے تعاون سے اسلام آباد میں درخت اگانے کے منصوبے کا اعلان بھی کیا ، تقریب میں مقامی سکولوں کے طلبانے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین