• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب کا بیان سچ نہیں، ترجمان پنجاب، ثبوت موجود ہیں، ترجمان نیب

Todays Print

لاہور(ایجنسیاں‘جنگ نیوز) پنجاب حکومت کے ترجمان ملک محمداحمدخان نے چیئرمین نیب کے اس بیان کی سختی سے تردید کی ہے کہ حکومت پنجاب کے بعض ادارے نیب سے تعاون نہیں کر رہے ہیں -ترجمان نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کے اس بیان میں کوئی حقیقت نہیںاورحکومت پنجاب کے تمام ادارے اور محکمے نیب سے مکمل طور پر تعاون کر رہے ہیں-اگرنیب کوصوبائی حکومت کے کسی بھی محکمے یا ادارے سے کوئی شکایت تھی تو ا نہیں دفتری سطح پر اس کے ازالے کے لئے رجوع کرنا چاہئے تھا۔دوسری جانب نیب نے پنجاب حکومت کی طرف سے نیب کو صوبے میں قائم56سرکاری کمپنیوں کے ریکارڈ کی فراہمی کے بیان کو جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ترجمان نیب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو ریکارڈ کے حصول کے لئے چار خطوط لکھے لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا‘ہمارے پاس اس بات کے ثبوت موجودہیں۔نیب ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نیب لاہور پنجاب میں قائم چھپن پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کے قیام کی انکوائری کر رہا ہے اور ان کمپنیوں کے ریکارڈ کے حصول کے لئے نیب نے پنجاب حکومت کو مختلف اداروں کے عدم تعاون سے متعلق چار خطوط لکھے‘ جس کے بعد نیب نے23جنوری کو ایک پریس ریلیز کے ذریعے بتایا کہ پنجاب حکومت ریکارڈ فراہم نہیں کر رہی‘چیئرمین نیب نے8 فروری کو پنجاب حکومت کی جانب سے ریکارڈ فراہم نہ کرنے کا نوٹس لیا‘چیئرمین نیب نے پنجاب کی بیورکریسی کی طرف سے ریکارڈ کی عدم فراہمی کو قانون کی خلاف ورزی قرار دیا‘ترجمان کے مطابق نیب نے پنجاب میں قائم پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کے ریکارڈ کے حصول کیلئے تمام ذرائع استعمال کئے لیکن ابھی تک مکمل ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین