• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلامتی کونسل سے دہشت گرد قرار دی گئی تنظیموں پر پاکستان میں بھی پابندی

Todays Print

اسلام آباد(خبر ایجنسی) صدر مملکت ممنون حسین نے انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کردیا،سلامتی کونسل سے دہشتگرد قرار دی گئی تنظیمیں پاکستان میں بھی دہشتگرد قرار دیدی گئیں ، سلامتی کونسل ایکٹ 1948 کے تحت دہشت گرد قرار دی گئی تنظیموں کی پاکستان میں بھی گرفت کی جائے گی،انسداد دہشتگر د ی ایکٹ 1997 میں شق کا اضافہ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترمیم کردی ہے اور صدر مملکت نے ایکٹ میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کردیا ہے۔ آرڈیننس کے تحت سلامتی کونسل سے دہشت گرد قرار دی گئی تنظیمیں پاکستان میں بھی دہشت گرد قرار دی جائیں گی اور ان تنظیموں کے خلاف کارروائی ہوسکے گی۔صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے یہ آرڈیننس جاری کیا اور انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں شق کا اضافہ کردیا گیا۔ قومی اسمبلی و سینیٹ کے اجلاس نہ ہونے پر آرڈیننس جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق سلامتی کونسل ایکٹ 1948 کے تحت دہشت گرد قرار دی گئی تنظیموں کی پاکستان میں بھی گرفت کی جائے گی۔

تازہ ترین