• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجکاری کمیٹی نے پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ پلان کی منظوری دیدی

Todays Print

 اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) کا بینہ کی نجکاری کمیٹی نے پی آئی اے کے ری سٹرکچرنگ پلان کی منظوری دیدی ہےاور ری سٹرکچرنگ پرا سیس شروع کرنے کیلئے گوہیڈ دیدیاہے، یہ منظوری وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی کی زیر صدارت ہونے والے کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔کمیٹی کے اجلاس میں پی آئی اے اور پاکستان سٹیل ملز سے متعلق ایشوز پر تفصیل سے غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر نجکاری دا نیال عزیز نے دو نوں اداروں کو درپیش مالی چیلنجز اور ان ایشوز کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ممکنہ حل تجویز کئے، وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی نے کہا کہ ماضی میں ان دو نوں اداروں کو نظر انداز کرنے اور بد انتظامی کی وجہ سے نہ صرف حکومت کیلئےسالانہ بنیادوں پربھاری مالی بوجھ نے جنم لیا بلکہ ان اداروں کے ملازمین کیلئے بھی شدید مشکلات پیدا کیں،پی آئی اے پر تفصیلی بریفنگ کے بعدکمیٹی نے فیصلہ کیا کہ پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کیلئے پراسیس شروع کیا جا ئے۔پی آئی اے کے کور ( بنیادی ) اور نان کور فرائض کو الگ الگ کرنے کی بھی منظوری دی گئی، کمیٹی نے پاکستان سٹیل ملز کے مختلف انتظا می، ما لیاتی اور ملازمین سے متعلق ایشوز پر بھی تفصیل سے غور کیا۔اجلاس میں سر مایہ کاروں کے ساتھ ریو نیو شیئرنگ کی بنیاد پر ریائتی معاہدہ کرنے کی تجویز پر بھی غور کیاگیا۔وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ تمام آپشنز کا جائزہ لیا جا ئے اور ملازمین سے متعلق ایشوز کو حل کرنے کیلئے ایک جامع پلان تیار کیا جا ئے۔ 

تازہ ترین