• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سربراہ واٹر کمیشن واسا پر برہم، وادھوہ نہر کی صفائی کا حکم

حیدرآباد(بیورو رپورٹ) سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کر دہ واٹرکمیشن کے سربراہ جسٹس (ر)امیرہانی مسلم نے پیر کوحیدر آباد کے دورے کے دوران قاسم آباد میں سیوریج نالہ کی شکل اختیار کرنے والی قدیم واد ھواہ نہر کی احکامات کے باوجود صفائی نہ کئے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ہفتے کے اندر مجسٹریٹ کی نگرانی میں ٹاؤن کمیٹی قاسم آباد کو واد ھواہ نہر کی مکمل صفائی کا حکم دیدیاہے، قاسم آباد علی نگر میں پانی کی لائنوں کی تباہ حالی اور لطیف آبا د نمبر 7؍ ریلوئے انڈر پاس پر جمع پانی دیکھ جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم نے ڈی جی واسا پر برہمی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے ایکسین واساقاسم آباد سے کہا کہ لگتا ہے کہ آپ تھک گئے ہیں اور اب آپ کا تبادلہ ہونا چاہئے، انہوں نے میونسپل کمشنر،ا یچ ڈی اے ،سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو مسئلے کا مستقل حل نکالنے کا حکم دیا۔
تازہ ترین