• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حبیب یونیورسٹی میں سیمینار، ہاروے مڈ کالج کی ڈاکٹر ماروے کلاوی کا خطاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امریکا کے ہاروے مڈ کالج کی صدر ڈاکٹرماروے کلاوی کا کہنا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام اور اس کے فروغ سے معاشرے کو تخلیق کا ر اور روشن خیال بنایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ مستقبل کے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے تجربے کی بنیاد پر حکمت عملی مرتب کریں کیوں کہ معاشرے کو درپیش مشکلات پر قابو پاکر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو حبیب یونیورسٹی میں ’یوسین لیکچر سیریز ‘ کے عنوان سے منعقدہ عوامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ہاروے مڈ کالج کی ڈاکٹر ماریہ کلاوی معاشرے کی تبدیلی میں تعلیم کے وسیع کردار کے موضوع پر خطاب کیا۔ سیمینار میں تعلیم، ابلاغ ، کاروباری افراد ، طلبا اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ حبیب یونیورسٹی کی ہاروے مڈ کالج سمیت متعدد عالمی تعلیمی اداروں سے متعدد تعلیمی شعبوں میں بے مثال شراکت داری ہے جس کا بڑا مقصد ملک میں تعلیمی کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ ڈاکٹر ماریہ کلاوی نے ریاضی، کمپیوٹر سائنس، تھیوروٹیکل کمپیوٹر سائنس، ہیومن کمپیوٹر انٹرایکشن کے شعبوں میں گزشتہ دو دہائیوں سے خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔
تازہ ترین