• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر ،منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار6پاکستانی بے گناہ قرار ،رہا کر دیا گیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) مصر میں گرفتار کیے جانے والے 6پاکستانیوں کو بیگناہ قرار دیکر رہا کردیا گیا ہے ان کو منشیات کی سمگلنگ کے الزام میں دسمبر 2017 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے ان پاکستانیوں کی رہائی کیلئے مقامی عدالت میں قانونی معاونت کی تھی اور پاکستان میں ان کے رشتہ داروں سے مسلسل رابطہ رکھا۔جس کے نتیجے میں ان کی بیگناہی ثابت ہوگئی ۔
تازہ ترین