• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راؤ انوار کے خلاف ماورائے عدالت قتل کے ایک اور مقدمے کی تیاری

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) نقیب اللہ محسود قتل کیس کی تحقیقاتی ٹیم نے شاہ لطیف ٹاون پولیس مقابلے میں قتل کئے گئے ماموں بھانجے کو 2016 میں حراست میں لیے جانے کی تصدیق کے لیے آئی جی پنجاب کو خط لکھ دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق راؤ انوار کے خلاف مزید مقدمات درج کرنے کے لیے قانونی اقدام کیا گیا۔ نقیب کے ساتھ قتل کئے گئے محمد اسحاق اور محمد صابر کی حراست کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ آئی جی پنجاب کی رپورٹ کے بعد سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار احمد اور ان کی ٹیم کے خلاف ماورائے عدالت قتل کا ایک اور مقدمہ درج کیا جائے گا۔ محمدصابر اور محمد اسحاق کو 2016 میں احمد پور شرقیہ اور ملتان سے حراست میں لیا گیا۔ دونوں لاپتہ افراد ماموں بھانجا تھے۔
تازہ ترین